ناندیڑ:خاتون کی دو بچوں کیساتھ خودکشی, سسرال والوں پر قتل کا مقدمہ درج

ناندیڑ:2 ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)مائیکہ سے مکان کی تعمیر کےلئے تین لاکھ روپے نہ لانے پر د وبچوں کے ساتھ خاتون کو قتل کرنے کی دل دہلانے والی واردات قندہار تعلقہ کے گونار دیہات میں رونما ہوئی ۔27سالہ خاتون اوراسکے دو بچوں کی نعشیں گونار دیہات کے کنویںسے دستیاب ہوئی ہے ۔

پولس ذرائع کے بموجب قندہارتعلقہ کے گونار کے شرد پنڈت پاوڑے کی شادی دس ساال قبل عمری تعلقہ کے موضع عزت گاوں کی رنجنا بالاجی دھگے کے ہمراہ مذہبی رسوم و رواج کے ساتھ ہوئی تھی ۔ اسکے بعد وہ دوبچوںدگوجئے عمر 9 سال اور ویبھوی پاوڑے عمر6 سال کے ساتھ اپنی زندگی گزربسرکررہی تھی ۔دیوالی کی تعطیلات میں رنجنا اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ مائیکہ عزت گاوںتعلقہ عمری آئی تھی ۔

اس موقع پر رنجنانے کہا کہ اسکا شوہر شردپاوڑے ‘ سسرپنڈت پاورے ‘ ساس مینابائی پاوڑے ‘ نندوئی منوہر پاورے ‘جیٹھانی سنیتاپاوڑے مل کر مکان کی تعمیرکیلئے مائکہ سے تین لاکھ روپے لانے کامطالبہ کررہے ہیں ۔ ان لوگوںسے میری جان کوخطرہ ہے یہ کہتے ہوئے رو رہی تھی ۔ لیکن رنجنا کے گھر والوں نے سمجھاکر اسے دیوالی کی تعطیلات کے بعدسسرال واپس بھیج دیا ۔ یکم ڈسمبر کو شام چھ بجے گونار سے کسی نے رنجنا کے بھائی کوفون کرکے کہاکہ تمہاری بہن ‘ بھانجہ دگوجئے اور بھانجی ویبھی نے خود ہی کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔اس بارے میں رنجنا کے سسرال والوں سے فون پرربط قائم کرنے کی کوشش کی لیکن انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا ا سکے بعدرات نو بجے رنجنا کے گھر والوں نے گونار دیہات پہنچے اس وقت کنویں کے پاس تینوں کی نعشیں موجود تھی ۔ رنجنا کے بھائی نے پولس اسٹیشن میںشکایت درج کروائی کہ سسرال کے لوگ مائیکہ سے تین لاکھ روپے لانے کامطالبہ کررہے تھے ۔ اس معاملے میں ملزم شردپاوڑے ‘ پنڈت پاوڑے (سسر) ‘ مینابائی ساس ‘ منوہر پاوڑے(جیٹھ) ‘ سنیتا پاوڑے(جیٹھانی ) کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 302 ‘ 498(A)‘34کے تحت جرم درج کیاگیا ہے ۔معاملے کی تفتیش پی آئی ویکاس جادھو کی رہنمائی میں جاری ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading