پربھنی میں 30 اور 31 مارچ کو” جدید اردو افسانہ تنقیدو تجزیہ“ پر دو روزہ قومی سیمینار

پربھنی:4 مارچ (ورق تازہ نیوز) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی اورسوامی رامانند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ کے اشتراک سے شاردا مہاودیا لےہ (آرٹس و سائنس) پربھنی‘ مہاراشٹر میں جدید اردو افسانہ تنقیدوتجزیہ کے عنوان پر30اور 31 مارچ 2019 کو دو روزہ قومی سیمینار کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔

سیمنار کے سرپرست جناب انیل جی جین‘ چیف آرگنائزر پرنسپل وامن رو جادھو اورکنوینر ڈاکٹر سید نورالامین و ڈاکٹر قاضی کلیم الدین ہےں۔ سیمینار کے ذیلی عنوانات اس طرح ہیں

۔۱)جدید اردو افسانہ سمت و رفتار ۔۲)جدید اردو افسانے کے موضوعات ۔۳)جدید اردو افسانے کی تکنیک ۔ ۴)جدید اردو افسانہ اور اس کا بیانیہ۔۵) جدید اردو افسانے کی کی تنقید ۔۶)جدید اردو افسانے کا تجزیہ ۔۷)جدید اردو افسانے میں عصری مسائل ۔۸)ہندوستان میں جدید اردو افسانہ نگاری ۔۹)جدید اردو افسانہ کا دیگر زبانوں کے افسانوں سے تقابل۔۰۱) جدید اردو افسانہ نگار ۔۱۱) جدید اردو افسانہ :موجودہ صورتحال ۔۲۱) جدید اردو افسانے کا اسلوب۔۳۱) جدید اردو افسانہ اور خواتین افسانہ نگار ۔

اساتذہ اور ذمہ داران کے رجسٹریشن فیس سات سو روپئے اور طلبہ و ریسرچ اسکالرس کے لئے تین سو روپئے ہے ۔مزید معلومات کے لئے کنوینئر ڈاکٹر نورالامین موبائل نمبر 9850776349 ‘ کنوینر ڈاکٹر قاضی کلیم الدین موبائل نمبر 9970443400 سے ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading