پربھنی میں 23سالہ نوجوان سید سمیر کا پیٹ پیٹ کرقتل

پربھنی:17 /جون۔ ( ورقِ تازہ نیوز) گھر سے بلانے کے بعد 23 سالہ نوجوان کو بری طرح پیٹا گیا۔اور زخمی کو ڈسٹرکٹ جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔جہاں پر دوران علاج ا سکی موت ہوگئی ۔یہ واقعہ جمعہ 16 جون کی نصف شب پیش آیا۔ نوجوان کی موت کے پیچھے سازش کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پربھنی شہر کے اشوک نگر میں رہنے والے اس نوجوان کو دھار روڈ پر لے جا کر مارا پیٹا گیا۔اس واقعہ کے بارے میں پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی مزید معلومات یہ ہے کہ متوفی کا نام سید سمیر علی سیدشمشیر علی (23 سال، اشوک نگر، پربھنی) ہے۔ جمعہ، 16 جون، تقریبا 7.45 بجے، اسے اس کے دوستوں نے گھر سے باہر بلایا۔

جس کے بعد دوستوں نے اسے دھار روڈ لایا۔ اس جگہ پر سید سمیر علی کو شدید زدوکوب کیا گیا۔ زخمی حالت میں سیدسمیر کو دو افراد نے موٹر سائیکل پر سوار کیا اور رات تقریباً 9.30 بجے پربھنی کے ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال لے آئے۔ زخمی کویہاں داخل کرایا گیا۔ واقعہ کا علم ہونے کے بعد لواحقین ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال پہنچ گئے۔ وہ زخمی کو پرائیویٹ اسپتال لے گئے۔

لیکن طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ ڈسٹرکٹ جنرل ہسپتال لایا گیا۔ ۔ سر پر شدیدچوٹ کے باعث سید سمیر علی 17 جون بروز ہفتہ کی صبح انتقال کر گیامتوفی کی موٹر سائیکل اور جوتے دھار روڈ سے ملے ہیں۔

نوجوان کی موت سازش کے تحت ہونے کا شبہ ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد سب ڈویژنل پولس افسر راجیندر شرتوڑے، ایل سی بی کے وسنت چوہان، پی آئی سمادھان چاورے بھی موقع پر پہنچ گئے

 

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading