پربھنی: 29?اکتوبر ( پریس ریلیز) گزشتہ کئی سالوں سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا ملک میں صحت مند عوام صحت مند ملک اس عنوان کے تحت ایک رو بہ عمل لارہی ہے. اس سال بھی 15اکتوبر سے اس مہم کا آغاز شہر پربھنی میں کیا گیا ہے جس کے تحت مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا جن میں یوگا عملی مظاہرہ، نشہ مخالف بیداری مہم صفائی مہم اور میراتھن ریس شامل ہیں. چونکہ ہمارا شہر فضائی آلودگی کے لیے کافی بدنام ہے دھول کی سارے شہر پر حکمرانی ہے .اس مسئلہ کی حسّاسیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے 31اکتوبر کو دوپہر دو بج کر 30 منٹ پر عیدگاہ میدان سے کلکٹر آفس تک آلودگی روکو اس عنوان سے ایک ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور ریلی کے اختتام پر کلکٹر کو اس سے متعلق میمورنڈم بھی دیا جائے گا.پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ضلع صدر خمیسہ محمد جنید نے شہریان پربھنی سے اپیل کی ہے کہ کیونکہ یہ عوامی مسئلہ ہے اس لیے ہر ایک شہری کا اس میں شرکت کرنا اس کا اخلاقی اور معاشرتی فریضہ ہے لہذا آپ سے بھی ادباً گزارش کی جاتی ہے کہ اس ریلی میں اپنی شرکت کو لازمی بنائیں۔