ناندیڑضلع منصوبہ بندی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کاانعقاد

ناندیڑ: 29اکتوبر۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع کے مختلف ترقیاتی کاموں پر موجودہ سال کے ضلع سالانہ اسکیم کے عوامی ‘ پسماندہ ذاتی کی اسکیمات اور قبائیلی اسکیمات(اوٹی ایس پی سمیت)تقسیم کردہ 54فیصد فنڈ ہی خرچ ہوا ہے اسلئے باقی فنڈسے فی الفور ترقیاتی کاموں کو شروع کرکے صدفیصد خرچ کانشانہ پورا کرنے کی تمام محکموں کو ہدایت ضلع کے رابطہ وزیر و ریاست کے وزیر ماحولیا ت رام داس کدم نے دی ۔ناندیڑضلع منصوبہ بندی کمیٹی کے کااجلاس وزیر رابطہ رام داس کدم کی زیرصدارت منصوبہ بندی ہال میں آج منعقد ہوئی.اس موقع پروہ مخاطب تھے ۔اجلاس میں ضلع پریشد صدر شانتابائی جولگاو¿نکر ‘ میئر شیلا تائی بھورے ‘ ایم ایل اے ‘ڈی. پی. ساونت، ایم ایل اے ہیمنت پاٹل، ایم ایل اے سبھاش سابنے، ناگیش پاٹل رکن اسمبلی‘، ایم ایل اے وسنت چوہان، ایم ایل سی امر راجورکر‘ ایم ایل اے ڈاکٹر تشار راٹھور، ایم ایل سی وکرم کاڑے، ایم ایل اے پردیپ نائیک، ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے، زیڈپی کے سی ای او اشوک کاکڑے، میونسپل کمشنرلہوراج مالی وغیرہ موجود تھے۔ابتدائی طور پر، ضلع پلاننگ کمیٹی کی پچھلی میٹنگ کی تاریخ پر تعمیل کی منظوری دی گئی تھی. ضلع سالانہ منصوبہ کے موجودہ سال کے اخراجات کا ایک جائزہ لیاگیا۔ ستمبر کے اختتام پر خرچ کے مطابق عام فلاحی و بہبوداسکیمات پر 74 کروڑ 79 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے تھے ۔مجموعی اخراجات کا 84 فی صد خرچ ہوا ۔ضلع سالانہ منصوبہ 2018-19 کے عام منصوبہ میں تعمیراتی کام کی فہرست کو منظوری دی گئی۔ اس میں بنیادی طور پر دیہی ترقیاتی کاموں کوشامل کیاگیا ہے۔ اس میٹنگ میں بجلی کے بڑھتی لوڈشیڈئنگ پربھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔ محکمہ بجلی نے 299 بجلی لائن خریدنے کے لئے 4 کروڑ 16 لاکھ 84 ہزار روپے کا اضافی فنڈ کی تجویز پیش کی۔ضلع میں امسال بارش کم ہونے سے قحط سالی کی صورتحال ہے ۔ اسلئے خشک سالی کے ضمن میںعلیحدہ اجلاس منعقد کرنے کا وزیرموصوف نے کمیٹی کے ارکان کوتیقن دیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading