ناندیڑمیں محفل نعت کا روح پرور انعقاد

ناندیڑ:29?اکتوبر(ورقِ تازہ نیوز) 28 اکتوبر بروز اتوار بعد نماز عشاء محمود خان گارڈن واگھی روڈناندیڑ میں امام احمد رضا خان محدث بریلوی علیہ الرحمہ کے صد سالہ عرس پاک کے موقع پرایک عظیم الشان محفل نعت کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں نائب نگراں سنی دعوت اسلامی مبلغ اسلام بلبل باغ مدینہ مولانا قاری رضوان صاحب قبلہ ممبئی نے اپنے حسین انداز میں نعت ومنقبت کے ساتھ اصلاحی بیان بھی پیش کیا۔حافظ وقاری امان الرب صاحب نےمہمانوں کی گلپوشی فرمائی۔ مولانا عبدالعظیم صاحب رضوی نے مہمان خصوصی کا تعارف اور محفل نعت کی فضیلت بیان کی۔ اخیر میں پانچ خوش نصیب لوگوں کو اجمیر شریف و بریلی شریف کا ٹکٹ قرعہ اندازی کے ذریعے دیا گیا۔اس موقع پر مولانا صادق رضا ،مولانا رفیق برکاتی ،قاری عبد الرشید، حافظ غلام مصطفی ودیگر علماء وائمہ موجود تھے۔سیکڑوں کی تعداد میں برادران اسلام نے اس میں شرکت کی۔صلاة وسلام اور نیاز کے ساتھ محفل اختتام کو پہونچی۔رضا اکیڈمی و تنظیم فیضان دولھے شاہ رحمان ناندیڑ کے ذمہ داروں کی کوششوں سے پروگرام کامیاب ہوا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading