
پربھنی۔7.اکتوبر (۔ورق تازہ نیوز) حضرت محمد شاہ فضل اللّٰہ خاں مظہر مراد ساکن پربھنی کی دختر محترمہ تسلیم فاطمہ عرف شاہین باجی زوجہ شیخ معبود (موظف معلمہ ضلع پریشد نسوان جنتور) کا بعمر63 سال طویل علالت کے باعث آج 7 اکتوبرمطابق 19 صفر المظفر بروز بدھ کو شب ایک بجے انتقال ہوگیا۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج دوپہر بعد نمازِ ظہر قبرستان اخوند میاں شاہ میں ادا کی جائے گی اور اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔آمین۔