پر بھنی:7اگست( ورق تازہ نیوز)بھارتی محکمہ موسمیات، علاقائی موسمیاتی مرکز، ممبئی کے مطابق، پر بھنی ضلع کے لیے 7 سے 9 اگست 2025 کے دوران یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران ضلع میں آندھی، تیز ہوائیں، گرج چمک اور بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر ضلع کلکٹر رگھوناتھ گاوڑے نے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
احتیاطی تدابیر (کیا کریں):* اگر بارش اور گرج چمک کی پیشگی اطلاع ہو تو گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔* آسمان میں بجلی چمک رہی ہو تو فوراً گھر یا کسی محفوظ عمارت میں پناہ لیں۔* بالکونی، چھت یا گھر کے باہر برآمدے میں مت رکیں۔* اگر آپ گھر کے اندر ہیں اور برقی آلات آن ہیں تو انہیں فوراً بند کر دیں۔* بجلی کے کھمبے، لوہے کی اشیائ یا تاروں کی باڑ سے دور رہیں۔* اگر آپ پانی میں کھڑے ہیں تو فوراً باہر آ جائیں۔* کھیتوں میں موجود فصل یا مویشیوں کو وقت پر محفوظ مقام پر منتقل کریں۔
کیا نہ کریں:*** آسمان میں بجلی چمکنے کے دوران لینڈ لائن فون کا استعمال نہ کریں۔* شاور کے نیچے نہائیں نہیں، نل یا پائپ کو نہ چھوئیں۔* برقی آلات کا استعمال مت کریں۔* آندھی و گرج چمک کے دوران لوہے کے شیڈ یا خیمے میں پناہ نہ لیں۔* اونچے درختوں کے نیچے یا دھات کے میناروں کے قریب مت کھڑے ہوں۔* اگر گھر میں ہوں تو کھلے دروازوں یا کھڑکیوں سے بجلی چمکنے کا نظارہ نہ کریں، یہ بھی باہر کھڑے ہونے جتنا ہی خطرناک ہے۔ضلع انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔