دیگلورناکہ علاقہ کے نئے برقی 33کے وی سب سنٹرکیلئے اردوگھر کے سامنے مویشی دواخانہ کی جگہ مختص کی جائے :راشٹروادی کانگریس

ناندیڑ، 7 اگست (ورقِ تازہ نیوز) :ناندیڑ شہر کے قدیم اور گنجان آباد علاقے دیگلور ناکہ میں برقی سپلائی کی بار بار بندش نے شہریوں کو شدید پریشان کر رکھا ہے۔ آئے دن بجلی کے تعطل کے باعث نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ کاروباری طبقہ اور طلبہ بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکر کی مسلسل کوششوں کے بعد دیگلور ناکہ کے لیے 33 کے وی برقی سب سنٹر کی منظوری حاصل ہو چکی ہے۔تاہم اس سب سنٹر کی تنصیب کے لیے موزوں اراضی کی تلاش جاری ہے، کیونکہ دیگلور ناکہ جیسے مصروف اور آباد علاقے میں سرکاری زمین دستیاب نہیں ہو رہی تھی۔

ایسے وقت میں راشٹروادی کانگریس پارٹی نے آگے بڑھ کر ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔پارٹی کے ناندیڑ جنوبی حلقہ کے صدر اوم پرکاش پوکرنا نے آج ضلع کلکٹر دفتر پہنچ کر ایک تحریری میمورنڈم کلکٹر کو سونپا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اردو گھر کے سامنے، جانوروں کے سرکاری ہسپتال (پشو دواخانہ) کے بازو میں جو زمین گزشتہ کئی برسوں سے خالی پڑی ہے، ا±سے اس نئے برقی سب سنٹر کے لیے مختص کیا جائے۔اوم پرکاش پوکرنا نے کہا کہ”یہ جگہ سرکاری ریکارڈ میں دستیاب ہے اور عوامی مفاد کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ اگر یہ سب سنٹر اسی جگہ پر تعمیر کیا جائے تو دیگلور ناکہ اور اس کے اطراف کے ہزاروں شہریوں کو برقی مسائل سے نجات ملے گی۔”

اس موقع پر پارٹی کے شہر نائب صدر صابر چاو¿س بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اوم پرکاش پوکرنا نے کلکٹر سے درخواست کی کہ فوری طور پر اس تجویز پر غور کیا جائے تاکہ جلد از جلد سب سنٹر کا تعمیراتی کام شروع ہو سکے۔یاد رہے کہ برقی سب سنٹر کی تعمیر سے دیگلور ناکہ سے متصل سینکڑوں بستیوں میں برقی نظام مضبوط ہوگا اور وولٹیج کی کمی، فریکونسی کے مسائل اور بار بار کی بجلی بندش سے عوام کو نجات ملے گی۔عوامی حلقوں کی جانب سے راشٹروادی کانگریس پارٹی اور رکن اسمبلی پرتاپ پاٹل چکھلیکر کے اس عوامی مفاد کے قدم کی تعریف کی جا رہی ہے اور ا±مید ظاہر کی جا رہی ہے کہ انتظامیہ اس مطالبے پر جلد مثبت فیصلہ کرے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading