پربھنی: 23 مئی۔(ورق تازہ نیوز) پربھنی لوک سبھاچناو میں شیوسینا کے ایم پی سنجے جادھو نے 5 لاکھ 38 ہزار 941 ووٹ حاصل کرکے اپنے حریف این سی پی کے امیدوار راجیش اتم راو وٹکر کوشکست دے دی ۔
وٹیکر نے 4 لاکھ 96 ہزار372ووٹ حاصل کئے ۔جبکہ بہوجن ونچت اگھاڑی کے امیدوار محمد عالمگیر خان کوایک لاکھ 49 ہزار946 ووٹ ملے ۔ رات دیر گئے تک ووٹوں کی گنتی جاری تھی ۔پربھنی شیوسینا کاہمیشہ ہی گڑھ رہا ہے ۔
ادھر ہنگولی لوک سبھا الیکشن میں شیوسینا کے امیدوار ہیمنت پاٹل نے کانگریس پارٹی کے سبھاش وانکھیڑے کو دو لاکھ 70ہزار 917ووٹوں کی اکثریت سے شکست دے دی ۔ ہیمنت پاٹل کو پانچ لاکھ 73ہزار285‘ وانکھیڑے کوتین لاکھ 02ہزار 368 اور بہوجن ونچت اگھاڑی کے امیدوار موہن فتح سنگھ راٹھوڑ کو ایک لاکھ 70ہزار048 ووٹ ملے ۔واضح ہو کہ ہیمنت پاٹل ناندیڑ جنوب کے شیوسینا کے ایم ایل اے بھی ہیں۔