پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی تنازعہ کاشکار‘دوسرے گروپ کی تشکیل

ڈاکٹرانورعلی ہاشمی شاہ سیکریٹری اور محمدنظیرالدین صدر

پربھنی:18جنوری(ورق تازہ نیوز)شہر کے پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام جاری ڈاکٹرذاکرحسین ہائی اسکول وجونیئر کالج کے سیکریٹری کے عہدہ پرڈاکٹرانورعلی شاہ کاانتخاب عمل میں آیا ہے جبکہ صدر کے عہدہ پر محمد نظیرالدین کی نامزدگی عمل میں آئی ہے۔ س ضمن میں 17 جنوری کودوپہر دو بجے اسکول میں پریس کانفرنس کاانعقاد عمل میں آیا جس میں نئی مجلس عاملہ کی تشکیل کااعلان کیاگیا۔

واضح ہو کہ حالیہ دنوں ایک اور کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی تھی جسے نے چیریٹی کمشنر کے پاس چینج رپورٹ بھی داخل کی تھی ۔ جس میں پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی پیٹرون عہدہ پرسید عبدالرزاق کی نامزدگی عمل میں آئی تھی ۔ جبکہ سوسائٹی کے صدرعہدہ پر سیدموسیٰ سید حاجی سیکریٹری کی حیثیت سے مظہرعلی خاں کی نامزگی عمل میں آئی تھی ،اسی طرح نائب صدر عہدہ پرڈاکٹرحیدرعلی بیگ ‘جوائنٹ سیکریٹری عہدہ پر سید محمدعرف گلو کی نامزدگی عمل میں آئی تھی ۔ اسی طرح مجلس عاملہ کے اراکین میں سیدناظم علی اور عبدالغفارسر شامل ہیں۔ اس طرح پربھنی ایجوکیشن سوسائٹی تنازعہ کاشکار ہوگئی ہے اور دو گروپ تشکیل پائے ہیں ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading