پاکستان کی طرف سے ہندوستانی چوکیوں پر فائرنگ

نئی دہلی۔14۔ مئی ۔پاکستان کی طرف سے جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گلپورسیکٹرمیں ایک بارپھر سیز فائرکی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ پاکستان کی طرف سےپیردیررات ہندوستانی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنا کرفائرنگ کی گئی ہے۔ ہندوستانی فوج بھی فائرنگ کا منہ توڑجواب دے رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی طرف سے بھلے ہی ایک طرف امن کا پیغام بھیجا جارہا ہو، لیکن دوسری طرف وہ مسلسل سیزفائرکی خلاف ورزی کررہا ہے۔

پاکستان کی طرف سے پیرکے روزدیرشب پونچھ کے گلپورکونشانہ بناکرگولی چلائی گئی۔ پاکستانی مسلسل ہندوستانی چوکیوں کونشانہ بناکرفائرنگ کررہے ہیں۔ فائرنگ میں ابھی تک کسی کے بھی جان ومال کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ غورطلب ہے کہ ہندوستان اورپاکستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سبب کمزورہوتی معیشت کو سنبھالنے کے لئے پاکستان حکومت نےہندوستان کےسامنے رشتے سدھارنے کی پہل کی ہے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading