مالیگاؤں (عامر ایوبی) کل شب بارہ بجے کے قریب مالیگاؤں کے سرکاری بس ڈپو میں کھڑی مہامنڈل بس میں اچانگ آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا- حادثے کی اطلاع ملتے ہی اس پاس میں موجود مسلم نوجوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی-
اس حادثے میں ایک بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی جبکہ دوسری بس جزوی طور پر متاثر ہوئی- یاد رہیکہ مالیگاؤں میں دو سرکاری بس ڈپو ہیں لیکن تعمیراتی کام کی وجہ سے ابھی صرف ایک ڈپو سے ہی بسیں روانہ کی جارہی ہیں- رات کے وقت بڑی تعداد میں یہاں کے نئے بس ڈپو میں بسیس کھڑی رہتی ہیں- اس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا- بتایا جارہا ہیکہ اگر مسلم نوجوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر آگ نہیں بجھاتے تو آگ پورے ڈپو کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی- تادم تحریر آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا-falsehttps://waraquetaza.com/vid-20190514-wa0002-mp4/https://waraquetaza.com/vid-20190514-wa0001-mp4/falsehttps://waraquetaza.com/vid-20190514-wa0005-mp4/