ماسکو۔پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے آخر کاراعتراف کرلیا ہے کہ ان کہ ان کے ملک کی زمین کا استعمال جہادیوں کو ٹریننگ دینے کیلئے کیاجاتارہاہے۔ عمران خان نے مانا ہے کی سوویت یونین کے خلاف جہاد کرنے کیلئے پاکستان نے 80 کی دہائی میں جہادیوں کو ٹریننگ دی۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کو کامیابی نہ مل پانے پر ان کے ملک کو قصوروار ٹھہرایا جانا غلط ہے۔
روس کے ٹی وی چینل آر ٹی رشیہ ٹوڈے کو انٹرویو میں عمران نے کہا کہ جب سوویت نے افغانستان پر قبضہ کرلیا تھا ان دنوں 80 کی دہائی میں ہم نے ان مجاہدین لوگوں کو سوویت کے خلاف جہاد کرنے کیلئے ٹریننگ دی تھی۔ ان لوگوں کو پاکستان کے ذریعے ٹرینڈ کیا گیا تھا جن کی فنڈنگ سی آئی اے کررہی تھی