اسلام آباد: پاکستان کے کرتارپور کوریڈور پر بنائے گئے سرکاری نغمے کے ویڈیو میں مارے گئے تین خالصتانی رہنماؤں کو دکھائے جانے کے بعد ایک نیا تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ کی طرف سے اس ویڈیو پر اعتراض ظاہر کیا گیا ہے۔
پاکستان حکومت نے اس سلسلے میں ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔ اسی ویڈیو میں وزیراعظم عمران خان سکھوں کے اہم گرودوارے دربار صاحب کرتارپور کی اہمیت کی نشاندہی کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں سکھ عقیدت مندوں کو پاکستان کے مختلف گرودواروں میں حاضری دینے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔لیکن تنازعہ تب کھڑا ہوا جب ویڈیو میں خالصتانی رہنما جرنیل سنگھ بھنڈراں والا، امریک سنگھ خالصہ اور میجر جنرل (برخاست) شاہ بیگ سنگھ کو دکھایا گیا۔ یہ تینوں خالصتانی لیڈر 1984 میں ہوئے ہندوستانی فوج کے آپریشن بلیو اسٹار کے دوران مارے گئے تھے۔
خالصتانی حامی لیڈر بھنڈراں والا دمدمی ٹکسال نامی مذہبی تنظیم کے سربراہ تھے۔ خالصہ ایک دیگر خالصتانی سکھ اسٹوڈنٹ لیڈر تھے اور انہوں نے آل انڈیا سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی قیادت بھی کی، جو اب ممنوعہ ہے۔ شاہ بیگ سنگھ ایک برخاست فوجی افسر تھے اور آپریشن بلیو اسٹار کے دوران بھنڈراں والا کے ساتھ وہاں موجود تھے۔
Welcome to Kartarpur, Pakistan !
Government of Pakistan has released Official Song of #Kartarpur Corridor Opening Ceremony.Posted by Imran Khan (official) on Monday, November 4, 2019
آپریشن بلیواسٹار کے دوران جون، 1984 میں سورن مندر میں ہندوستانی فوج نے تینوں خالصتانی رہنماؤں کو ہلاک کیا تھا۔ پچھلے سال، پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ نے کہا تھا، ’’پاکستان اور اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پنجاب میں سکھ دہشت گردی کو پھر سے زندہ کرنے کے لئے کرتارپور کوریڈور کا استعمال کرسکتی ہے۔‘‘
آئندہ 9 نومبر کو کھولے جانے والے اس گلیارے میں ہندوستانی عقیدت مندوں کے لئے ویزا سے آزاد آمدورفت کی سہولت ہوگی، جنہیں کرتارپور صاحب جانے کے لئے اب صرف ایک پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔ کرتارپور کوریڈور کے سلسلے میں پاکستان دوطرفہ کھیل کھیل رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بدھ کو کرتارپور گرودوارے کے سلسلے میں سرکاری طور پر ایک نغمہ جاری کیا گیا، لیکن اس نے اس میں بھی کھیل کھیلا ہے۔ اس کی جانب سے کرتارپور پر دو ویڈیو جاری کیے گئےہیں، فیس بک پر الگ اور ٹوئٹر پرالگ۔ دونوں ہی ویڈیو میں جرنیل سنگھ بھنڈراں والا کا ذکر ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
