شارجہ : پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے دوران کراچی کنگز نے بدترین اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔پشاور زلمی کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کا کوئی بھی بلے باز چھکا نہیں لگا سکا ، یہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب ایک اننگز کے دوران کوئی بھی چھکا نہیں لگا ۔یاد رہے کہپاکستان سپر لیگ 4کے9ویں میچ میںپشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 44رنز سے شکست دیدی ۔
شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی کے154رنز کے تعاقب میں کراچیکنگز کے لیام لیونگ سٹون اور بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی ہی گیند پر لیونگ سٹون حسن علی کا شکار بن گئے ،بابر اعظم صرف ایک رن بنا کر حسن علی کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے ،بین ڈنک بھی صرف 12رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے،کولن انگرام21 رنز کے ساتھ سیٹ نظر آرہے تھے جب امام الحق نے انہیں رن آﺅٹ کردیا،سکندر رضا صرف 14رنز سکور کرکے عمید آصف کا شکار بن گئے ،کپتان عماد وسیم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے چھٹی وکٹ کے لیے49رنز جوڑے جس کے بعد عماد وسیم کو حسن علی نے پوویلین بھیجا،عامر یامین کوئی رن بنا ئے بغیر حسن علی کی تیسری وکٹ بنے،محمد عامر بھی کوئی رن بنائے بغیر حسن علی کا چوتھا شکار بن گئے،عمر خان بھی صفر کی خفت سے دوچار ہوئے،کراچی کی ٹیم 9وکٹوں پر صرف 109رنز بنا سکی ، پشاور زلمی کے لیے حسن علی نے 4وکٹیں لیں ۔