پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نام شرمناک ریکارڈ درج

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج (29 مارچ 2025) نیپیئر میں کھیلا جا رہا ہے۔ جہاں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرتے ہوئے ایک ناپسندیدہ شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ دراصل، بولنگ کے دوران پاکستان ٹیم نے 43 اضافی رنز دیے جو سال 2000 کے بعد ون ڈے میں دیے گئے پاکستان کے دوسرے سب سے زیادہ اضافی رنز ہیں۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم نے آج سے تقریباً 22 سال پہلے نیوزی لینڈ کے خلاف ہی دمبولا میں 44 اضافی رنز دیے تھے۔

2000 کے بعد ون ڈے کی ایک اننگز میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے سب سے زیادہ اضافی رنز:

44 رنز – بمقابلہ نیوزی لینڈ – ڈمبولا – 2003
43 رنز – بمقابلہ نیوزی لینڈ – نیپئر – 2025
43 رنز – بمقابلہ نیوزی لینڈ – ویلنگٹن – 2001
41 رنز – بمقابلہ بھارت – موہالی – 2007

پاکستانی بولرز نے پھینکی 21 وائیڈ گیندیں:
پاکستان کی خراب کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میچ کے دوران انہوں نے کل 21 وائیڈ گیندیں پھینکیں۔ یہاں سب سے زیادہ ہدف سے بھٹکنے والے عاقف جاوید تھے جنہوں نے کل سات وائیڈ گیندیں ڈالیں۔

ان کے علاوہ محمد علی نے پانچ، جبکہ عرفان خان نے چار وائیڈ گیندیں پھینکیں۔ ان کے علاوہ حارث رؤف نے تین اور نسیم شاہ اور سلمان آغا نے بالترتیب ایک ایک وائیڈ گیند پھینکی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading