پاکستانی ڈاکٹروں کی کشمیر جانے کے لئے ویزا جاری کرنے کی اپیل

اسلام آباد: پاکستان جموں و کشمیر سے خصوصی ریاست کا درجہ ہٹائے جانے کے بعد طرح طرح کے طریقے آزما رہا ہے اور اسی ضمن میں پاکستانی ڈاکٹروں کے ایک وفد نے یہاں ہندوستانی ہائی کمیشن سے اپیل کی ہے کہ انہیں انسانیت کی بنیاد پر جموں و کشمیر جانے کی اجازت دی جائے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یوایچ ایس)کے ڈپٹی وائس چانسلر پروفیسر اکرم نے بتایا کہ میں نے ہندوستانی ہائی کمیشن میں اقتصادی اور تجارتی سکریٹری آشیش شرما سےملاقات کر کے انسانیت کی بنیاد پر 21 ڈاکٹروں کے ایک وفد کو کشمیر جانے کے لئے ویزا جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ تاکہ وادی میں ایک مہینے سے زیادہ وقت سے لگے کرفیو کی وجہ سے طبی سہولیات سے محروم مسلم، ہندو اور سکھ طبقے کے لوگوں کا علاج کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ 30 اگست کو یونیورسٹی آٖف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن (پی ایس آئی ایم) نے کشمیر میں طبی سہولیات مہیا کرانے کے لئے ڈاکٹروں کے ایک وفد کو وہاں بھیجنے کےلئے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے طے کیا ہے کہ ادویات کے ساتھ ڈاکٹروں کا ایک وفد بھی وہاں جائے گا۔

اکرم نے کہا کہ میٹنگ کے دوران شرما کے ساتھ میڈیکل کے شعبہ میں آپسی تعاون کےسلسلے میں کئی مسئلوں پر بات چیت کی گئی۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading