شہلا رشید پر غداری کا مقدمہ درج، فوج کو لے کر جھوٹی خبروں پھیلانے کا الزام

نئی دہلی : جے این یو طالبہ اور سیاسی کارکن شہلا رشید کے خلاف دہلی پولیس کی سپیشل سیل نے غداری کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ رشید کے خلاف IPC کی دفعات 124-A,153A,153,504,505 کے تحت کیس درج ہوا ہے ۔

شہلا رشید پر جموں کشمیر کے حالات اور فوج کو لے کر جھوٹی جانکاریاں ٹویٹ کرنے کا الزام ہے ۔ یہ ایف آئی آر سپریم کورٹ کے وکیل الکھ آلوک شریواستو کی شکایت پر درج کرائی گئی ہے ۔

شہلا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل میں دعویٰ کیا تھا کہ فوج جموں کشمیر میں لوگوں کے ساتھ زبردستی کررہی ہے ۔ شہلا نے لکھا تھا کہ فوج لوگوں کے گھروں میں زبردستی گھس کر گھر میں رہنے والے لڑکوں کو اٹھا رہی ہے لیکن ان کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ہندوستانی فوج نے ان کے ذریعے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے ۔

#ShehlaRasheed #Case #JammuKashmir #IndianArmy #UrduNews

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading