پاکستان,جرمنی،کرغستان،میکسیکو میں کورونا معاملے اور اموات کی تفصیلات

اسلام آباد، 09 اپریل (یو این آئی) پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور متاثروں کی تعداد بڑھ کر 4437 ہوگئی جبکہ 64 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔پنجاب اور سندھ صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہے۔ یہاں بالترتیب 2189 اور1128 متاثر ہیں جبکہ بالترتیب 17 اور 21 کی موت ہوچکی ہے۔
خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں کرونا متاثروں کی تعداد بالترتیب 560 اور 213 ہوگئی ہے اورکرونا سے متاثر مریضوں کی یہاں بالترتیب بیس اورتین مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ بلوچستان میں 213 جبکہ راجدھانی اسلام آباد میں متاثر 102 ہیں۔ جبکہ یہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ دو اور ایک ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں تینتیس لوگ متاثر ہیں۔

کرغستان میں34 ڈاکٹروں سمیت کورونا متاثرین کی تعداد 280

بشکیک، 09 اپریل (یواین آئی ) کرغستان میں کورونا وائرس-كووڈ -19 ‘انفیکشن کے 10 نئے معاملوں کی تصدیق کے ساتھ ہی یہاں پر اس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 280 ہو گئی ہے۔کرغستان کے ریسپانس سینٹر کے یہاں جمعرات کو کورونا وائرس کے 10 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی، جن میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔اس کے ساتھ ہی ملک میں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 280 ہو گئی ہے، جس میں 34 ڈاکٹر شامل ہیں۔کرغستان میں اب تک اس وائرس سے چار لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کی وجہ سے ملک کے دارالحکومت بشکیک سمیت کچھ شہروں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

میکسیکو میں کرونا سے 174 ہلاکتیں، 3181 متاثرین

میکسیکو سٹی، 09 اپریل (یو این آئی) میکسیکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس (کووڈ۔19) سے 33 اور لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 174 ہوگئی ہے اور اس سے اب تک 3181 لوگ متاثر ہیں۔وزارت صحت کے وبا سائنس کے ڈائرکٹر جوس لوئس الومیا نے جمعرات کو بتایا کہ ’’آج متاثروں کی تعداد 3181 ہوگئی ہے۔مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر اب 174 ہوگئی ہے۔
مسٹر الومیا نے بتایا کہ اب تک 29000 لوگوں کی اس وائرس کے انفیکشن کی جانچ کی جاچکی ہے اور جس میں سے 1720 کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔ اس کے علاوہ 9188 لوگوں کی رپورٹوں کا انتظار کیا جارہا ہے۔

جرمنی میں کرونا سے متاثروں کی تعداد بڑھ کر 108,000 اور 2100 ہلاکتیں

برلن، 09 اپریل (یو این آئی)جرمنی میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثروں کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار تک پہنچ گئی ہے اور اس سے متاثر 2107 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔جرمنی کے روبرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ جرمنی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے متاثر 246 لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ اس مدت کے دوران 3600 لوگ ٹھیک ہوکر اپنے گھر چلے گئے ہیں۔
ملک میں بویریا کے جنوبی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اٹھائیس ہزار سے زیادہ معاملے ہیں۔ جرمنی میں ابھی تک تقریبا پچاس ہزار مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading