پالگھر موب لنچنگ: سادھو قتل معاملہ کے 2 ملزمین کا بی جے پی سے تعلق!

ممبئی۔مہاراشٹر کے پالگھر میں ہوئی موب لنچنگ واقعہ کو کچھ لوگوں نے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش ہوئی کہ مسلمانوں نے دو سادھوؤں اور ایک ڈرائیور کو قتل کر دیا۔ لیکن دھیرے دھیرے اس پورے معاملے سے پردہ اٹھتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ پہلے تو مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے 101 گرفتار ملزمین کی فہرست جاری کی جس میں ایک بھی مسلم نام شامل نہیں تھا، اور اب ریاستی کانگریس ترجمان سچن ساونت نے پریس کانفرنس کر کہا ہے کہ موب لنچنگ واقعہ کے دو ملزمین کا تعلق بی جے پی سے ہے۔

مہاراشٹر کانگریس کا کہنا ہے کہ ایشور نکولے اور بھاؤ ساٹھے ملزم نمبر 61 اور 65 کی شکل میں پالگھر موب لنچنگ کے نامزد ملزم ہیں۔ وہ دونوں پالگھر ضلع میں بی جے پی کی دہانو منڈل یونٹ کے عہدیدار ہیں۔ بی جے پی کو ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ سچن ساونت کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو اپنے عہدیداروں کے خلاف ضرور کارروائی کرنی چاہیے کیونکہ وہ دو سادھوؤں اور ایک ڈرائیور کے قتل کے ملزم ہیں.

سچن ساونت نے میڈیا کو بتایا کہ نکولے کو بی جے پی دہانو منڈل کے آفیشیل فیس بک پیج پر گادچنکل گاؤں کے بوتھ سطح کے عہدیدار کی شکل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی گاؤں میں بچہ چور ہونے کے اندیشہ میں بھیڑ نے جمعرات کی شب دو سادھوؤں سمیت تین لوگوں کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا۔ اس معاملے میں 101 لوگوں کو ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری بھی عمل میں آ چکی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading