ایرانی پاسداران کے سربراہ نے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے تضحیک پر مبنی خاکے بنانے والے فرانسیسی اخبار چارلی ہیبڈو کو دھممکی دی ہے کہ اس سے اس تضحیک کا بدلہ لیا جائے گا جس طرح شیطانی آیات کے لکھنے والے سلمان رشدی کی طرح مسلمان جلد یا بدیر اخبار کے لوگوں تک پہنچ جائیں گے۔
پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر حسین سلامی نے توہین آمیز خاکے شائع کرنے کی پرانی شہرت رکھنے والے چارلی ہیبڈو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘تم نے بہت بڑی غلطی کی ہے، مسلمان جلد یا بدیر اس کا بدلہ لینے پہنچ سکتے ہیں۔
واضح رہے چارلی ہیبڈو نے بائیس سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد مظاہرین کی حمایت میں ایرانی سپریم لیڈر کے خاکے شائع کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا یہ ہو سکتا ہے تم بدلہ لینے والوں کو گرفتار کر لو لیکن اس گرفتاری سے تمہارے مارے جانے والے لوگ واپس نہیں آسکیں گے۔
سلامی نے امریکہ میں پچھلے ماہ اگست کے دوران قاتلانہ حملے کا نشانہ بنائے جانے والے سلمان رشدی کا حوالہ دیا ۔ سلمان رشدی کو ایک تقریب کے دوران چاقو سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ جس کے بعد سلمان رشدی کی آنکھ اور بازو متاثر ہوئے تھے۔
خود چارلی ہیبڈو پر بھی کئی سال پہلے توہین آمیز خاکے شائع کرنے پر حملہ ہو چکا ہے۔ اس حملے میں 12 لوگ مارے گئے تھے۔