ٹی 20 کرکٹ میں نیا ریکارڈ،پوری ٹیم 9 رن پر ڈھیر

بھوپال ۔ٹی 20 کرکٹ میں اگر کوئی ٹیم صرف 9 رن پر آل آوٹ ہو جائے تو کیا آپ یقین کریں گے ۔ شاید نہیں … لیکن یہ سچ ہے ۔ یہ کوئی گلی کرکٹ کا میچ نہیں تھا بلکہ دو ریاستوں کی ٹیمیں ا س مقابلہ میں شرکت کررہی تھیں ۔ یہ واقعہ سینئر خواتین ٹی 20 لیگ میں پیش آیا ، جہاں میزورم اور مدھیہ پردیش کے درمیان میچ کھیلا جارہا تھا ۔

میزورم کی ٹیم 13.5 اوورس میں صرف 9 رن بناکر ڈھیر ہوگئی ۔ اس دوران میزورم کے 9 بلے باز کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔ جواب میں مدھیہ پردیش نے یہ ہدف صرف ایک اوور میں ہی پورا کرلیا .مدھیہ پردیش کی طرف سے ترنگ جھا نے 24 میں سے 23 گیندیں ڈاٹ پھینکیں ۔ انہیں چار وکٹ ملے ۔ میزورم کی طرف سے اپروا بھاردواج نے سب سے زیادہ 6 رن بنائے ۔ میزورم کے کھاتے میں باقی تین رن ایکسٹرا کے طور پر آئے ۔آپ کو بتادیں کہ اسی سال خواتین انٹرنیشنل کرکٹ میں چین کی ٹیم یو اے ای کے خلاف صرف 14 رنوں پر آل آوٹ ہوگئی تھی

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading