انڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا ہے کولمبو میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ایشان کشن 40 گیندوں پر 77 جبکہ ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ انڈیا کی جانب سے کپتان سوریا کمار یادیو نے 29 گیندوں پر 32 رنز بنائے، اُنھیں عثمان طارق نے آوٹ کیا۔
شیوم دوبے نے 17 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب چار اوورز میں 25 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کر کے سب سے نمایاں رہے۔ عثمان طارق نے چار اوورز میں 24 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ کپتان سلمان علی آغا نے دو اوورز میں 10 جبکہ محمد نواز نے چار اوورز میں 28 رنز دے۔ شاہین شاہ آفریدی مہنگے ثابت ہوئے، اُنھوں نے دو اوورز میں 31 رنز دیے۔ شاداب خان نے ایک اوور میں 17 جبکہ ابرار احمد نے تین اوورز میں 38 رنز دیے۔