ٹی-20 عالمی کپ: ہندوستان نے آسٹریلیا کو 24 رنوں سے دی شکست، روہت بریگیڈ سیمی فائنل میں داخل

ہندوستانی ٹیم نے سپر-8 کا اپنا آخری مقابلہ آسٹریلیا سے جیت لیا ہے۔ جیت کے لیے 206 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے آسٹریلیائی ٹیم 20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 181 رن ہی بنا سکی۔ یعنی روہت بریگیڈ کو 24 رنوں سے جیت حاصل ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں داخل ہو گئی ہے۔

آج کی جیت کے ہیرو کپتان روہت شرما ہی رہے جنھوں نے 41 گیندوں میں شاندار 91 رنوں کی اننگ کھیلی۔ آسٹریلیا کی طرف سے ٹریوس ہیڈ نے 43 گیندوں پر 76 رنوں کی اننگ کھیلی، اور جب تک وہ میدان میں تھے آسٹریلیائی ٹیم مقابلے میں نظر آ رہی تھی۔ ان کے علاوہ کپتان مشیل مارش نے سب سے زیادہ 37 رن بنائے، لیکن ان کے 2 کیچ بھی چھوٹے۔

اب آسٹریلیا کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنا تھوڑا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ سپر-8 لیگ کا آخری میچ ہندوستانی وقت کے مطابق کل صبح 6 بجے کھیلا جائے گا جس میں بنگلہ دیش اور افغانستان مد مقابل ہوں گے۔ اگر افغانستان اس میچ میں جیت حاصل کرتا ہے تو اس کے 4 پوائنٹس ہو جائیں گے اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

اگر بنگلہ دیش یہ میچ جیتتی ہے تو پھر آسٹریلیا، بنگلہ دیش اور افغانستان تینوں کے 2-2 پوائنٹس ہو جائیں گے اور سیمی فائنل میں وہ ٹیم پہنچے گی جس کا نیٹ رَن ریٹ اچھا ہوگا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading