ٹی سی دینے کے لئے بطور رشوت کولر دینے کامطالبہ,سوسائٹی سیکریٹری و صدرمدرس کے خلاف مقدمہ درج

ناندیڑ:3جولائی ( ورق تازہ نیوز) اسکول کے سیکریٹری اور پرنسپل نے رشوت کے طور پر کولر کا مطالبہ کردیا۔ لیکن سمجھوتے کے بعد یہ رقم 3 ہزار روپے پرطئے ہوگئی۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی نے اس مطالبے پر ادارے کے سیکریٹری اور پرنسپل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کاروائی شروع کردی ہے۔تادم تحریر مقدمہ کی کاروائی جاری تھی۔

ایک شکایت کنندہ نے 2 جولائی کو انسداد رشوت ستانی محکمہ میں شکایت درج کرائی کہ اس کی بیٹی نے ماسٹر دینا ناتھ منگیشکر سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری اسکول، سومتھانہ، نائگاوں سے 12ویں کا امتحان پاس کیا ہے۔ جب شکایت کنندہ اپنی بیٹی کی ٹی سی لینے اسکول گیا تو انسٹی ٹیوٹ کے سیکریٹری منوہر پنڈلیکراو پوار اور پرنسپل بہناجی ورونتے نے کہا کہ گرما کا موسم ہے اسلئے لڑکی کی کامیاب پر 12 ہزار روپے کا سمفونی کمپنی کا کولر فراہم کرنے کے لیے رشوت طلب کی۔

اس کے بعد سمجھوتہ ہوا اور اس سمجھوتے میں فون پر 3000 روپے کا مطالبہ کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ سیکریٹری نے اسکول کے ہیڈ ماسٹر ورونتے کو رقم ادا کرنے کو کہا۔ رشوت کے اس مطالبہ کی تصدیق 2 جولائی کو ہوئی تھی۔ لیکن رشوت طلب کرنے والوں نے رقم قبول نہیں کی۔ غالباً ان پر محکمہ رشوت ستانی کو شک ہوا ہوگا۔

لیکن رشوت مانگی گئی۔ اسکی تصدیق ہوگئی تھی۔ اسی تناظر میں کنٹور پولس تھانہ میں رشوت طلب کرنے کا معاملہ درج کیا جا رہا ہے۔یہ کارروائی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرشانت پوار کی نگرانی میں رشوت ستانی کی روک تھام کے محکمہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راج کمار شندے کی رہنمائی میں کی گئی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading