سورت،10اکتوبر(یواین آئی)گجرات میں ضلع سورت کے کامریج علاقے میں مبینہ طورپر بدھ کو ٹیکالگانے کے بعددو جڑواں بچوں کی جمعرات کو موت ہوگئی۔جس کے بعد گھروالوں نے ہنگامہ کردیا۔
پولیس نے بتایا کہ کامریج کے رہنے والے منا بھائی بھوا نے معاملہ درج کروایا ہے کہ ان کے ڈیڑھ ماہ کے دوجڑواں بچوں کو بدھ کو کامریج کے سرکاری اسپتال میں ٹیکا لگایا گیا تھا۔آج صبح دونوں کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دےدیا۔پوسٹ مارٹم اور فورنسک جانچ کے بعد ہی دونوں بچوں کی موت کی وجہ کا پتہ چل پائےگا۔