خواتین کے جنسی استحصال کے خلاف چلائے جارہے (#می ٹو مہم) نے ملک میں کافی ہنگامہ مچا دیا ہے۔ اداکارہ تنوشری دتہ کے اداکار نانا پاٹیکرپرجنسی استحصال کے الزام لگانے کے بعد کئی دوسری خواتین بھی اپنے ساتھ ہوئے جنسی استحصال کا انکشاف کررہی ہیں۔ اسی فہرست میں اب بیڈمنٹن اسٹارجوالا گٹا کا نام بھی جڑگیا ہے۔حالانکہ جوالا گٹا نے اپنے ٹوئٹراکاونٹ پرخود اس کا انکشاف کیا ہے۔ حالانکہ جوالا گٹا کا کہنا ہے کہ یہ استحصال جسمانی نہ ہوکرذہنی تھا۔ جوالا گٹا نے ٹوئٹرپر لکھا "مجھے لگتا ہے مجھے بھی خود کے ساتھ ہوئے ذہنی استحصال کو سامنے لانا چاہئے”