ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ

نئی دہلی، 3 جولائی یو این آئی) تیلگودیشم پارٹی کے رکن جے دیو گلا نے سوشل میڈیا ایپ ٹك ٹاك پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے لوک سبھا میں بدھ کو کہا کہ اس کا استعمال ’فیک نیوز‘ اور غیر مفید ’کنٹینٹ‘کی توسیع کے لئے کیا جا رہا ہے۔مسٹر گلانے وقفہ صفر میں یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس ایپ کے 30 کروڑ سبسکرائبر ہیں۔ یہ ہمارے موبائل سے کسی دوسرے ایپ کے مقابلے میں 48 فیصد سے زیادہ ڈیٹا جمع کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں نے بھی اس ایپ کااپنے اپنے مفاد کو پورا کرنے کے لئے استعمال کیا تھا۔اس کا استعمال فیک نیوز اور نقصان دہ ویڈیوز کے پھیلاؤ کے لئے کیا جارہا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے نشی کانت دوبے نے بھی مسٹر گلا کی بات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لئے قانون بنے ہوئے ہیں اسی طرح انٹرنیٹ چینلز، سوشل میڈیا اور دیگر انٹرنیٹ پر مبنی میڈیا پر کنٹرول کے لئے قانون بنایا جانا چاہیے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading