ٹریکٹر ریلی میں تشدد کے بعد بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے ’ترنگا یاترا‘ نکالنے کا کیا اعلان

نئی دہلی:27. جنوری۔یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں نے پرامن انداز میں ’ٹریکٹر ریلی‘ نکالنے کا اعلان کیا تھا، لیکن جگہ جگہ تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعات سامنے آئے اور لال قلعہ میں گھس کر کچھ لوگوں نے جھنڈا تک لہرانے کا عمل انجام دیا، اس پورے واقعہ کی اب جانچ چل رہی ہے اور کئی ایف آئی آر بھی پولس نے درج کر لی ہیں۔ اس درمیان بی جے پی کے شعلہ بیان لیڈر کپل مشرا نے اعلان کیا ہے کہ وہ 30 جنوری کو ’ترنگا یاترا‘ نکالیں گے۔

دراصل کپل مشرا نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ترنگے کی بے عزتی اب منظور نہیں، پولس والوں پر حملہ اب برداشت نہیں، ترنگا ہماری عزت، پولس ہمارا وقار۔ ترنگا مارچ- نیشنل فلیگ مارچ 30 جنوری، ہفتہ، شام 5 بجے۔ سنٹرل پارک کناٹ پلیس۔ آپ سبھی ضرور آئیے، ہاتھوں میں ترنگا لے کر۔‘‘ گویا کہ کپل مشرا نے 30 مارچ کو سنٹرل پارک کناٹ پلیس میں ترنگا یاترا نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ ان کے اس ترنگا یاترا کو انتظامیہ کی جانب سے منظوری ملتی ہے یا نہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading