ویڈیو : مسلم ریزرویشن کیلئے ایم ایل اے آصف شیخ نے پرائیویٹ بل پیش کیا

مالیگاؤں (عامر ایوبی) جمعہ 28 جون کو مہاراشٹر اسمبلی میں مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے مسلم ریزرویشن پر اپنا ایک پرائیویٹ بل (قانون) 8بجکر 50 منٹ پر پیش کردیا ہے انہوں نے حکومت کو پیش کئے گئے بل میں مہاراشٹر حکومت اور مرکزی حکومت کی متعدد کمیٹیوں کی سفارش کا ذکر بھی کیا ہے آصف شیخ نے ممبئی ہائی کورٹ کے سابقہ فیصلہ کو بھی پیش کیا ہے آصف شیخ نے بل میں کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں آباد پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دیکر مہاراشٹر حکومت نے پسماندہ طبقات کو ترقی کی راہ لائی ہے تاکہ ریاست سے سماجی، معاشی و تعلیمی پسماندگی دور ہوسکے مہاراشٹر ریاست اپنے وجود سے ہی پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دینے کی پابند ہے

سابقہ بامبے ساشن نے 23 اپریل 1942 کے فیصلے کے مطابق ریاست میں 228 پسماندہ درمیانہ و پسماندہ طبقات سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی فہرست میں مسلمانوں کو 155 نمبر پر ظاہر کیا گیا ہے تو آج بھارت سرکار کے زیر نگرانی قائم جسٹس راجیندر سچر کمیٹی نے 2006 میں مسلمانوں کی سماجی و معاشی اور تعلیمی حالت جاننے کے لئے سروے کیا

اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکار مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر تعلیم و سرکاری نوکریوں میں ریزرویشن دے اسی سفارش بھی سچر کمیٹی نے دی ہے اسکے علاوہ مہاراشٹر حکومت نے مسلمانوں کی حالت جاننے کے لئے ڈاکٹر محمود الرحمن کمیٹی بنائی اس کمیٹی نے ریاست مہاراشٹر میں آباد مسلمانوں کی معاشی و تعلیمی اور سماجی پسماندگی دور کرنے سروے کیا اور تحقیقات کرتے ہوئے اپنی سفارشات میں مہاراشٹر میں آباد پسماندہ طبقات کی فہرست میں مسلمانوں کو 8 فیصد ریزرویشن دینے کا ذکر کیا ہے اب جبکہ مرکزی حکومت اور خود مہاراشٹر حکومت نے مسلمانوں کو سماجی، معاشی و تعلیمی پسماندگی دور کرنے ریزرویشن کی سفارش کی ہے تو مہاراشٹر حکومت مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دے.

ممبئی ہائی کورٹ نے بھی مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دینے کا حکم برقرار رکھا ہے اس لئے یہ پرائیویٹ بل اسمبلی میں پیش کرتا ہوں اس بل پر بحث و مباحثہ کے بعد قانون کی شکل بنا کر مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جائے خیال رہے کہ اب اس پرائیویٹ بل پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوگا اسطرح کی تفصیلات آصف شیخ نے دی ہے.

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading