مالیگاؤں ہل اسٹیشن پر افطاری کرنے والوں کے لئے لائٹ اور پانی کا نظم

مالیگاؤں (عامر ایوبی) ہمارے مالیگاؤں کی دیرینہ روایات اور خصوصیات میں سے ایک روایت ہیکہ شہر کے مسلمانوں کی کثیر تعداد نوجوانوں کے گروپ اور فیمیلی رمضان میں روزہ افطاری کے لئے شہر کے باہر کھلے مقامات کا رخ کرتی ہے جو تفریح اور لطف اندوزی کا ذریعہ بھی ہے اور ہمارے شہر کی تہذیبی شناخت بھی ہے چونکہ مالیگاؤں ہل اسٹیشن بھی اب تکمیل کے مراحل میں ہے اس لئے لازمی طور پر روزہ افطاری کیلئےہزاروں لوگوں کا رخ بھی اس طرف ہوگا اس بات کو مد نظر رکھتے ہوۓ رکن اسمبلی آصف شیخ نے ہل اسٹیشن انتظامیہ کو بھی اہتمام کا پابند کیا ہےجسمیں افطاری کے لئے آنے والوں کی ضروریات کا خاص خیال رکھنے مثلاً وضو اور پینے کا پانی نماز پڑھنے کے لئے چٹائی اور عارضی عبادت گاہ صاف صفائی اور لائٹ کا انتظام شامل ہے ۔ تمام چیزوں میں لائٹ اور پانی کا نظم ہو چکا ہے افطاری کے لئے آنے والے تمام افراد کے لئے جلد ہی باقی انتظامات کر دیئے جائیں گے ۔ اسطرح کی پریس ریلیز مالیگاٶں شہر کانگریس پارٹی میڈیا سیل نے بغرض اشاعت فراہم کی.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading