ونچت اگھاڑی کو کتنی سیٹیں دی جائے گی اور منسے سے اتحاد پراشوک راوکااہم بیان

ممبئی:22فروری ۔(ورق تازہ نیوز) پارلیمانی الیکشن میں بی جے پی وشیوسینا الائنس کے خلاف قائم ہونے والی کانگریس، این سی پی ودیگر سیکولر پارٹیوں کے اتحاد میں کانگریس نے آج صاف طور پر مہاراشٹر نونرمان سینا کو ساتھ میں لینے سے انکار کیا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چوہان نے آج اس بات سے صاف طور پر انکار کیا ہے کہ مہاراشٹرنونرمان سینا کو اتحاد میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس تعلق سے راشٹروادی کانگریس پارٹی کو مطلع کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سے بہوجن ونچت اگھاڑی کے پرکاش امبیڈکر کو ۴ نشستیں دینے کا ایک بار پھر اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بارے میں پرکاش امبیڈکر کے جواب کا ہمیں انتظار ہے۔واضح رہے کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی بی جے پی وشیوسینا کے خلاف بننے والے عظیم اتحاد میں مہاراشٹرنونرمان سینا کو بھی شامل کئے جانے کی بات کی تھی، لیکن کانگریس اس کے لئے تیار نہیں ہے۔یکم مارچ کو ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراو¿نڈ میں ہونے والے راہل گاندھی کے جلسہ¿ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اشوک چوہان نے وہاں پر موجود میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے مہاراشٹرنونرمان سینا کو ساتھ میں لئے جانے کی بات سامنے آئی تھی، لیکن کانگریس نے صاف طور سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کانگریس ومہاراشٹرنونرمان سینا کے درمیان نظریاتی اختلاف ہے اور اس اختلاف کی بنیاد پر ہم مہاراشٹرنونرمان سینا کو ساتھ نہیں لے سکتے۔

اس تعلق سے ہم نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کو اپنے موقف سے مطلع کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہم پرکاش امبیڈکر کے جواب کے منتظر ہیں۔پارلیمانی انتخابی مہم کی شروعات کے طور پر راہل گاندھی یکم مارچ کو دھولیہ اور ممبئی آرہے ہیں۔ اس تعلق سے بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں۔ اشوک چوہان نے اس بارے میں بتایا کہ یہ جلسہ¿ عام پارلیمنٹ کی انتخابی مہم کی شروعات نہیں ہے بلکہ یہ ایک عام جلسہ¿ عام ہے۔ ممبئی کے لوگوں کی خواہش تھی کہ راہل گاندھی ممبئی آئیں۔

راہل گاندھی کے اس جلسہ عام کو کامیاب کرنے کے لئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔ شیواجی پارک میں بہوجن ونچت اگھاڑی کے پروگرام کی اجازت دینے اور کانگریس کو نہ دیئے جانے پر اشوک چوہان نے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ ہرسیاسی پارٹی کو جلسہ عام کرنے کا حق ہے، لیکن حکومت اس معاملے میں جو رویہ اپنارہی ہے، اس سے اس کے دوہرا کردار ظاہر ہوتا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading