دیوبند ۔ 25 جنوری 2019
انگریزوں کے خلاف طویل جدو جہد کے بعد ہندوستان کو 15 اگست 1947 کو آزادی ملی تھی، اور آزادی کے ڈھائی سال بعد بھارت نے اپنا آئین نافذ کیا اور ایک خود مختار ملک بن گیا۔
جمہوریت کے اعلان کے بعد سے ہندوستان میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے طور پر منایا جانے لگا۔
26 جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست اترپردیش کے شہر دیوبند کے مدارس میں یوم جمہوریہ کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ہے۔
اس موقع پر مدارس میں مختلف پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا، اور مدارس کے طلباء کو جنگ آزادی میں شہید ہوئے اکابرین کو تاریخ سے رو برو کرایا جائے گا۔
مدارس کے ذمہ داران نے مختلف پروگرام ترتیب دیے ہیں، ترنگا لہرانے کے علاوہ بچوں میں مٹھائیوں کی تقسیم بھی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ یوم جمہوری کے موقع پر مدارس کے بچے جنگ آزادی میں اکابرین کی قربانیاں، اور انگریزوں کے ظلم و ستم کے خلاف ان کی جدوجہد کے واقعات بیان کرتے ہیں۔