وسئی:(ایاز احمد قاسمی ) کشمیر کے پلوامہ دہشت گردانہ حملے سے پورا ملک غم زدہ ہے ، لوگ اپنی اپنی طرح سے ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں ، قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ہوئے شدید حملے کے بعد سے ملک بھر میں غم وغصہ کا ماحول بنا ہوا ہے ، اسی کے پیش نظر وسئ میں مختلف مذہبی رہنماؤں کے ہمراہ جمعیتہ علماء پالگھر کے صدر مولانا سرور مظاہری کی قیادت میں ، والیو ناکہ سے وسئ پھاٹا تک ایک کینڈل مارچ احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس میں ، ہندو، مسلم ،سکھ ،عیسائی، تمام مذاہب کے ماننے والے ایک بینر تلے شریک تھیں، بعد ازں وسئی پھاٹا ہائیوے برج کے عقب میں شہیدوں کو موم بتی جلاکر خراجِ عقیدت پیش کی گئی،اس موقع پر مختلف مذاہب کے رہنماؤں نے عوام سے غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ، اب ہم دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائیں گے ، اور ہمارے نوجوان شہیدوں کا بدلہ لیں گے، اور پاکستان کو ایسا مزہ چکھائیں گے کہ دنیا تماشہ دیکھے گی، عیسائی پرچارک کے رہنماء فادر لورین نے کہا کہ اب ہمیں یکتا ہوکر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنی ہوگی، تاکہ ہم انہیں کرارہ جواب دے سکے، جمعیتہ علماء پالگھر کے صدر مولانا سرور مظاہری نے بڑے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ہم دکھ درد کو کہاں سے لائے اور کیا بیان کرے ، جس دن سے سناگیا کہ پلوامہ میں دہشت گردوں نے ہمارے نوجوانوں کو شہید کیا، ہم ان کے ماں باپ کو اور اہلِ خانہ کو دل سے دعاء دیتے ہے کہ اللہ صبر دے ،مزید کہا کہ، اب ہم ہمیشہ ایسے واقعات کے خلاف آواز اٹھائیں گے، اور 40 فوجی نوجوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی ، ہم ضرور بالضرور اس کا بدلہ لیں گے، پاکستان کے جانب سے حملے کی ہم پرزور مذمت کرتے ہے، ریلی میں ، پاکستان مردہ باد ، دہشت گردی مردہ باد ، انقلاب زندہ باد ، ہندوستان زندہ باد، جیسے نعرے لگائے گئے ، ریلی کا اختتام راشٹریہ گیت پر ہوا ، واضح ہوکہ اسی طرح جمعیتہ نالاسوپارہ کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالصمد قاسمی اور جمعیتہ کے رکن حافظ محمد رمضان اشرفی کے سرپرستی میں ، پلوامہ دہشت گردی کے خلاف، مدرسہ اشرف العلوم کے طلباء اور عوام کے ہمراہ ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی،