وزیر اعظم نریندر مودی‘ کا دورہ سعودی عرب

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی‘سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر 22-23 اپریل کو 2روزہ دورہ پر سعودی عرب جائیں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق سال 2016 اور 2019 کے بعد وزیر اعظم کا سعودی عرب کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم کے ستمبر 2023 میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے اور ہند۔سعودی عرب اسٹراٹیجک پارٹنر شپ کونسل کی پہلی میٹنگ کی شریک صدارت کے لئے نئی دہلی کے سرکاری دورہ کے بعد کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی اور شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ریاض میں دو طرفہ میٹنگ ہوگی جس میں کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے نئے معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ دونوں رہنما علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے جن میں اسرائیل۔فلسطین تنازعہ اور ہندوستان۔مشرقی یورپ اقتصادی راہداری (آئی ایم اے سی) کو آگے بڑھانے کا مسئلہ شامل ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان سماجی، ثقافتی اور کاروباری رابطوں کی طویل تاریخ کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ تزویراتی شراکت داروں کے طور پر دونوں ممالک سیاسی‘ دفاعی‘ سلامتی‘تجارت‘ سرمایہ کاری‘ توانائی‘ ٹکنالوجی‘ صحت‘ تعلیم‘ ثقافت اور عوام سے عوام کے تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں مضبوط دوطرفہ تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading