کنوٹ :پتھرسے کچل کر سمیر ابراہیم شاہ کابے رحمانہ قتل

ِکنوٹ 🙁 اکرم چوہان) ایک پرانے تنازعے کے سبب 29 سالہ مزدور نے26 سالہ مزدور نوجوان کو پتھر اور لکڑی سے پیٹ کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ شہر کے سبھاش نگر میں جمعہ 18اپریل کو رات میں پیش آیا۔ قاتل مزدور کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔کِنوٹ کے سبھاش نگر میں سلمان خان رشید خان پٹھان کا کچھ دن پہلے مقامی باشندہ سمیر ابراہیم شاہ شیخ سے جھگڑا ہوا تھا۔

اس جھگڑے کا غصہ اپنے دل میں رکھتے ہوئے، سلمان خان نے جمعہ کی رات 10 بجے کے درمیان سمیر شیخ کو سبھاش نگر کے عوام کوسڑک پر دیکھ کر اس کے سر پر پتھر سے حملہ کیا اور لکڑی سے مارا، جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوگیاتھا۔علاج کےلئے عادل آباد منتقل کیاگیاتھا لیکن زخم اتنے گہرے تھے کہ آج نوجوان زخموں کی تا ب نہ لاکر فوت ہوگیا ۔

اس معاملے میں فریادی ابراہیم شیخ کی شکایت پر پولیس نے ملزم سلمان خان پٹھان کو ہفتہ 19اپریل کوسبھاش نگر میں اس کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ قتل کے الزام میں اس کے خلاف ہندوستانی قانون کی دفعہ ۱۰۳ (۱) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو اتوار20اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس طرح کی اطلاع تفتیشی پولیس انسپکٹر دیویداس چوپڑے نے دی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading