وزیر اعظم مودی کی لڑکی کے ساتھ فوٹو شاپ تصویر وائرل

وزیراعظم نریندر مودی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر بہت ہی شیئرکی جارہی ہے. جس میں مودی ایک لڑکی کے ساتھ فلائٹ میں بیٹھے ہیں.اور کینیڈا کے سابق وزیر اعظم سٹیفن ہارپر بھی اس تصویر میں دیکھے جاسکتے ہے. تصویر کے ساتھ ایک پیغام بھی ڈالا گیا ہے، "تو دیکھ لو صاحب غیر ملکی دورے کیوں کرتے ہیں؟” اور "صاحب غیر ملکی دورہ پر”(اتوار، 14 اکتوبر 2018 کو شاکشی شرما نے پوسٹ کیا.)

اس تصویر کو فیس بک کی صارف ساکشی شرما نے 15 اکتوبر کو اپ لوڈ کیا تھا. تصویر کو م

تادم تحریر 6900 سے زیادہ مرتبہ شیئر کیا گیا ہے.

الٹ نیوز نے جانچ کے بعد واضح کیا کہ یہ تصویر ایک سال سے زائد عرصے سے انٹرنیٹ پر موجود ہے اور بہت سی یو ٹیوب ویڈیوز میں ایک خاص تصویر کی حیثیت سے استعمال کی گئی ہے.

فوٹوشاپ کی ہوئی تصویر

ریورس امیج سرچ کی مدد سے، الٹ نیوز نے یہ ثابت کیا کہ اس تصویر کو فوٹوشاپ کی مدد سے بنایا گیا ہے. لائیو سٹی کی ویب سائٹ پر اصلی تصویر مل گئی، جہاں مودی کے ساتھ دکھائی گئی اس خاتون کے بارے میں ایک مضمون لکھا ہوا تھا، اصلی تصویر ذیل میں پوسٹ کی گئی ہے. 👇

تصویر: http://www.livecities.in

یہ خاتون جنھیں اوپر تصویر میں وزیراعظم مودی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے وہ ایک مترجم ڈاکٹر گردیپ کور چاولا ہے. وہ کیلیفورنیا میں واقع انڈین لینگویجیز سرویسیز کی بانی و ڈائریکٹر ہیں، جو زبان ترجمہ اور مترجم کے طور پر کام کرتا ہے. ڈاکٹر چاولا کی بے شمار مواقع پر دنیا بھر میں کئی اعلی سیاستدانوں اور کارپوریٹس کے ساتھ شائع تصاویر منظر رعام آئی ہیں. ڈاکٹر چاولا کو اکنامکس ٹائمز، اے بی پی اسمیتا اور پنجاب کیسری سمیت کئی خبروں کی تنظیموں نے رپورٹ کیا ہے.

سوشل میڈیا پر وائرل وزیر اعظم مودی کی تصویر میں الٹ نیوز نے آزادانہ طور پر نامعلوم عورت کی شناخت کی توثیق نہیں کی ہے. فوٹوشاپ کی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے کے لئے استعمال ہونے والے سب سے آسان اور سب سے عام تکنیک ہیں، اور خاص طور پر افراد کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے. حقیقت کو جاننے کے لئے مہارت کی ضرورت نہیں ہے – اس کے لئے بہت سے آن لائن اوزار موجود ہیں. قارئین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ان تصویروں کو ریورس تصویر کی تلاش جیسے ٹولز کے وسائل کے ذریعہ توثیق کریں.

بشکریہ الٹ نیوز

ارجن سدھارتھ

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading