۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے ہفتہ کے روز کہاکہ راہول گاندھی نے کہاکہ مجلس اتحاد المسلمین( ایم ائی ایم ) اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں ہے‘ اور دونوں فرقہ واریت کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔تاریخی چارمینار کے دامن سے راجیو سدبھاؤنا یاترا کے دوران راہول نے کہاکہ’’ دونوں بی جے پی اور ایم ائی ایم کی سونچ میں یکسانیت ہے اوریہ سونچتے ہیں کہ ملک کو فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کردیں‘‘۔مذکورہ راجیو سدبھاؤنہ یاترا ‘1990میں سابق چیف وزیراعظم راجیو گاندھی کے تاریخی چارمینا ر کے دورے کی یاد میں نکالی جاتی ہے۔ پارٹی پرچم کشائی کے بعد راہول گاندھی نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے مقصد سے نکالی جانے والی یاترا کی شروعات کی .کانگریس صدر راہول گاندھی نے اس بات کا ذکر کیا کہ مہاتما گاندھی‘ جواہرلال نہرو‘ اندرا گاندھی اور راہول گاندھی کی تمام کوششیں مضبوط سکیولر ملک کی تشکیل رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ’’ ان لوگوں نے کبھی بھی اسی مخصوص مذہب کے لئے کام نہیں کیا‘ ائینی طور پر ہم ہندوستان میں رہ رہے ہیں‘ مگر اس ملک کے تمام لوگ مساوی ہے۔ انہیں اس ملک پرامن زندگی گذارنے کا پورا حق حاصل ہے‘‘۔