نئی دہلی : کانگرس صدر راہل گاندھی نے دہشت گردانہ تنظیم جیش محمد کو لے کر ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی اور بھاجپا قیادت پر حملہ بولا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر پلوامہ میں شہید ہوئے جوانوں کے پریوار والوں کو بتائیں کہ مسعود اظہر کو کسنے رہا کیا تھا ۔
راہل گاندھی نے اتوار کو ٹویٹ کر لکھا کہ وزیر اعظم مودی جی برائے مہر بانی ہمارے 40 سی آر پی ایف شہیدوں کے پریواروں کو بتائیں کہ جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو بھارت کی جیل سے کسنے رہا کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یہ بھی بتا ئیں کہ آپ کے موجودہ قومی سکیورٹی صلاحکار اجیت ڈوبھال نے دہشت گردی مسعود اظہر کو چھوڑنے کیلئے سودا کروایا تھا اور وہی قاتل کو واپس پاکستان کو سونپنے کیلئے قندھار گئے تھے ۔
PM Modi please tell the families of our 40 CRPF Shaheeds, who released their murderer, Masood Azhar?
Also tell them that your current NSA was the deal maker, who went to Kandahar to hand the murderer back to Pakistan. pic.twitter.com/hGPmCFJrJC
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 10, 2019
کانگرس صدر نے ٹویٹ کے ساتھ تو دو تصویریں بھی شیئر کی ہیں ۔ جس میں اجیب ڈوبھال قندھار ایئر پورٹ پر مسعود اظہر کے ساتھ دکھائی دے رہیں ۔
#PMNarendraModi #BJP #Congress #MasoodAzhar #RahulGandhi #UrduNews