نئی دہلی : بھارتیہ ایئر فورسز کی جانب سے بالا کورٹ میں واقع دہشت گردانہ ٹھکانوں پر کی گئی ایئر سٹرائیک کو لے کر سیاست میں بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے 3 سرجیکل سٹرائیک والے بیان کے بعد کانگرس کے دگج لیڈر ملکارجن کھڑگے نے بھی ایئر سٹرائیک کو لے کر بڑا دعویٰ کیا ہے ۔ ان کے مطابق یو پی اے سرکار کے دور اقتدار میں 12 ایئر سٹرائیک کی گئی تھیں ۔
کھڑگے نے ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس کی قیادت والی یو پی اے سرکار کے 10 سال کے دور اقتدا رمیں 12 ایئر سٹرائیک کئے گئے تھے لیکن انہوں نے کبھی اس مدعے کا سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مودی سرکار شہیدوں کی شہادت پر سیاست کررہی ہے ۔
کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے پاس ڈیولپمنٹ کے نام پر بتانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے ۔ این ایس ایس او کی رپورٹ کے مطابق 38 لاکھ نوکریاں کم ہوئیں اور 27 لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں ۔ لیکن بھاجپا نے لوگوں کو 10 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا ۔
#UPA #NDA #BJP #Congress #AirStrike #MallikarjunKharge #RahulGandhi #UrduNews