معز زقارئین کرام۔ السلام علیکم!
اللہ رب العزت کا بڑا کرم و احسان ہے کہ اُس نے آپ کے پسندیدہ اخبار روزنامہ ”ورق تازہ کی کشتی کومسلسل نان اسٹاپ صحافتی سفر پر رواں رکھا ۔ میرے مالک ‘دنیا کے پالن ہار سے دعا ہے کہ”ورق ِتازہ“ کا یہ سفر کبھی نہ ختم ہو ۔ 30اپریل 2024ءکو روزنامہ”ورق ِتازہ“ نے اپنے صحافتی سفر کے 30 سال مکمل کئے ہیں اور اب 31 ویں سال میںداخل ہوچکا ہے ۔ چنانچہ ادارہ ”ورق ِتازہ“ کا30سالہ جشن منایاجارہاہے ۔
اس موقع پر جاریہ ماہ جولائی آخر یا اگست 2024ءکے پہلے ہفتے میں ریاستی سطح کا ایک صحافتی سمینار منعقد کرناطئے ہے ۔ اسی طرح جناب محمدتقی بانی و مدیراعلیٰ ”ورق ِتازہ“ کی اولین نثری نصنیف”مٹی کے چاندستارے “ کی بھی اعلیٰ پیمانے پر تقریب رسم اجراءبھی رکھی گئی ہے۔دونوں پروگراموں میں نامور صحافیوں ‘ادیبوں ‘ دانشوروں کومدعو کیاجارہا ہے۔ان ہم شخصیات سے مسلسل رابطہ جاری ہے ۔کچھ نے شرکت کی رضامندیی بھی دے دی ہے ۔
اس خوبصورت موقع پر”ورق ِتازہ“ کا زائد صفحات پرمشتمل کثیر رنگی شمارہ بھی شائع ہورہاہے ۔ جس میں معروف و مقبول ادیبوں ‘شاعروں ‘نقادوں کی تخلیقات اور محترم قارئین کرام کے پیامات شامل ہوںگے۔جن کواپنی تخلیقات بھجوانا ہوں تو 25جولائی 2024 تک ذیل کے ای ۔میل اور واٹس ایپ نمبر پراردو میں ٹایپ کرکے ارسال کریں۔ دونوں پروگراموں کی قطعی تاریخ اورتفصیل کی اطلاع بہت جلد دی جائے گی۔
محمدنقی شاداب ایڈیٹر روزنامہ ”ورق ِتازہ“ناندیڑ
Email:waraquetazadaily@yahoo.co.in Whatsapp:9325610858