واٹس اپ اور فیکس بُک پر مذہب کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والوں پر ایف آر درج

مالیگاؤں(عامر ایوبی/پریس ریلیز) واٹس اپ گروپ میں الگ الگ نام سے گروپ بناکر کچھ لوگ فتنہ فساد اور فرقہ پرستی کو بڑھاوا دیں رہے ہیں مسلم مذہب اور دَلِت مذہب کے رہنماؤں اور ان کے مذہب کے مقدّس مقامات کو گندی اور نازیبا تصویروں کے ساتھ پھیلایا جارہا ہے اور چند دنوں سے یہ معاملہ کافی زُور پکڑ رہا ہے رمضانپورہ کے نوجوان اور سروے نمبر پنچاون( 55) کے دَلِت بھائیوں نے مالیگاؤں عوامی پارٹی کے صدر رضوان بھائی بیٹری والا کو بُلایا اور تمام تصویریں اور کمِنٹ دِکھائی رمضانپورہ اور پَنچاون کے نوجوان بہت ذیادہ غصّے میں تھے رضوان بھائی نے تمام نوجوانوں کو سمجھایا حالت کو قابو میں کیا تمام لوگوں کے ساتھ رمضانپورہ پولس اسٹیشن میں جاکر پی، آئے اور ڈی وائے ایس پی کو تمام حالات سے آگاہ کیا اور کہا کہ فرقہ پرست واٹس اپ اور فیس بُک کے ذریعے شہر کا امن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں ایسے تمام گروپ اور ان کے ایڈمین پر فوراً ایف آئی آر درج کی جائے اور ایسے تمام افراد پر سخت سے سخت کاروائی کی.

جن لوگوں نے گندی تصویریں وائرل کی ہے اور گروپ ایڈمین کے فون نمبر پولس اسٹیشن میں جمع کیا گیا ہے اور ایسے شرپسند افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی.ایسی گندی اور نازیبا پوسٹ کو بلکل بھی شئیر ناکریں اورشہر کے امن و امان کو قائم رکھے.

پوسٹ سینڈ کرنے والوں پر اپنے قریبی پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کروائیں. اس موقع پر مالیگاؤں عوامی پارٹی کے رضوان بھائی بیٹری والا، محمد عارف نوری، ابو سفیان، حمزہ رضا،بھرت چوہان، آکاش نِگم، یوگیش آہیرے، شہباز ناز کلیشن، ماما پٹیل، علی اکبر، ارباز ناز کلیکشن، مزمل خان، شیخ عدنان، کے علاوہ کثیر تعداد میں نوجوان و بزرگ موجود تھے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading