جمعیتہ علماء کے اب تک کے تمام صدور صاحب نسبت رہے

شھادہ میں منعقدہ پروگرام میں مولانا حلیم اللہ قاسمی کا اظہار خیال

شھادہ(عامر ایوبی/پریس ریلیز) مورخہ 13 دسمبر بروز جمعرات کو بعد نماز عشاء شہادہ میں اصلاح معاشرہ پروگرام منعقد کیا گیا تھا پروگرام کی ابتداء قرآن کریم کے ذریعہ حافظ محمد معاذ منا ٹیلر نے کی اور پروگرام کی صدارت الحاج حافظ حفظ الرحمن نے کی جب کہ نظامت مولانا عابد قیصر قاسمی نے انجام دی پروگرام کے مقرر خصوصی مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیت علماء مہاراشٹر) نے فر مایا کہ 1919 میں جمعیت علماء کی بنیاد رکھی گئی ‘بابری مسجد سلسلہ میں شروع ھی سے جمعیت علماء رہبری کر رھی ھے جمعیت علماء کے جتنے بھی صدور ھوئے مفتی کفایت اللہ سے لے کر حضرت الاستاذ حضرت مولانا سید ارشد مدنی تک سب کی سب صاحب نسبت رھے ھے تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ تک حضرت والا نے بیان کیا جمعیت علماء ھند کی خدمات ‘جمعیت علماء ھند کی قربانیاں ‘جمعیت علماء ھند نے کیا کیا کام انجام دیا ‘اور کیا کیا کام کر رھی ھے تفصیلی معلومات فراہم کی ‘اور بھی بہت اھم اھم باتوں کو بتایا اللہ کے کرم سے بھت بڑی تعداد میں عوام و خواص نے استفادہ حاصل کیا.

مہمان خصوصی کے طور پر تھانہ سے انصاری حافظ محمد عارف صاحب دامت برکاتھم (صدرجمعیت علماء تھانہ ) بھی تشریف لائے شہزادہ ‘نندربار ‘ کھتیا’اور اطراف سے بھی کافی جمعیت علماء کے ذمہ داران حضرات نے شرکت کی دھولیہ وفد میں شاملحافظ حفظ الرحمن، مولانا ضیاء الرحمن قاسمی، مولانا شکیل احمد قاسمی، مولانا عابد مظفر قاسمی، الحاج مشتاق صوفی، محمد نعمان سر، محمد اعجاز رفیق، ڈاکٹر ابوتراب انصاری، عبد المحیط بھائی، محمد عارف عرش کمپیوٹر صاحبان موجود تھے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading