بلند شہر تشدد ۔ 18 فرار ملزمان کی تصویریں جاری

لکھنو ۔15۔ دسمبر ۔ اترپردیش کے بلند شہر میں گئو کشی کے شک میں ہوئے تشدد کے معاملہ میں پولیس نے 18 فرار ملزمان کی تصویریں جاری کی ہیں۔ ملزمین کی تصاویر جاری کرتے ہوئے مقامی پولیس نے ان کی منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی بات بھی کی ہے۔اس سے پہلے معاملہ میں فرار چل رہے اہم ملزم یوگیش راج سمیت دیگر ملزمان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں پولیس نے اب تک 13 باغیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چنگراوٹھی، مہاب، نیاباس امیٹ سمیت دیگر گاوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ قابل غور ہے کہ اس معاملہ میں 27 نامزد اور 60 نامعلوم ملزمین کے خلاف کیس درج کیا گیا تھا۔ پولیس اب تک چار نامزد اور سات ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading