نیپال کے راستے دہشت گروں کے داخلے کی کوئی خبر نہیں: اے ٹی ایس

گورکھپور: 06 نومبر(یواین آئی) اترپردیش کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(اے ٹی ایس)و گورکھپور کے نوڈل پولیس افسر ڈی کے ٹھاکر نے ریاست میں دہش گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ نیپال کے راستے دہشت گردوں کے داخلے کا کوئی ان پٹ نہیں ملا ہے۔

مسٹر ٹھاکر نے صحافیوں سے کہا کہ اس ضمن میں جو بھی باتیں آرہی ہیں وہ دو مہینے پرانے ان۔پٹ پر مبنی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حال کے دنوں میں کسی بھی دہشت گرد کے ریاست میں داخلے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ریاست میں سخت سیکورٹی نافذ ہے اور پولیس ہر قسم کے حالات سے نپٹنے کے لئے الرٹ ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں خفیہ ایجنسیوں کے حوالے سے یہ خبر گردش میں تھی کہ خفیہ ایجنسیوں کو نیپال کے راستے ریاست میں دہشت گردوں کے داخل ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں