ناندیڑ:عادی مجرم شیرا کا کیمرے کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم

ناندیڑ:6 نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)گزشتہ دوپہر پولس انکاونٹر میں ہلاک شیراسنگھ عرف ٹائیگر کا منگل کوسرکاری دواخانہ میں کیمرے کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کیاگیااس موقع پر سرکاری گواہ بھی موجود تھے ۔

شہر کے نمسکارمیں ایک بیئر شاپی سے 30ہزار روپے اوراسکے بعد بی ۔کے ۔ہال علاقہ میںواقع میٹروشوز شوروم سے بندوق کی دھاک پر نقد رقم چھین لی تھی ۔یہ دونوں واقعات اتوار کی شب رونما ہوئے تھے ۔

پولس نے اسی شب ناکہ بندی کرکے شیراسنگھ کے ساتھی ڈھگے کو گرفتار کرلیاتھا ۔لیکن شیرا فرار ہوگیاتھا ۔دوسرے دن پولس کو اطلاع ملی کہ شیرا بارڈ تا بارس گاوں روڈ علاقہ میں روپوش ہے ۔ پولس کی ٹیم فی الفور وہاں پہنچ گئی جہاں پر اُس نے پولس پرفائرئنگ کردی اور پولس انکاونٹر میں اسکی موت ہوگئی ۔ پولس کی پہلی ہی گولی شیرا کے کندھے میں لگی تھی اور اسکی موت ہوگئی تھی ۔ پولس نے انکاونٹر کے بعدتمام ثبوت جمع کئے اور منگل کے دن سرکاری دواخانہ میں سرکاری گواہوں کی اور کیمرے کی نگرانی میں اسکا پوسٹ مارٹم کیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں