نیوزی لینڈ مساجد حملے کے ملزم کو عدالت میں کیا گیا پیش ،5 اپریل تک حراست میں

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں جمعہ کو دو مساجد میں گولی باری کر 49 لوگوں کو موت کا منہ دکھانے والا حملہ آور آج عدالت میں پیش کیا گیا ۔ آسٹریلیا میں پیدا ہوا برینٹن ٹارینٹ (28) ہاتھ میں ہتھکڑی اور قیدیوں والی سفید رنگ کی قمیض پہنے عدالت میں پیش ہوا ۔ حملہ آور سابق فٹنیس ٹیچر ہے ۔ عدالت نے ملزم کو بنا کسی دلیل کے 5 اپریل تک حراست میں بھیج دیا گیا ۔

اس نے کئی بار عدالت میں موجود میڈیا کی جانب دیکھا ۔ سکیورٹی وجوہات کے چلتے شنوائی بند کمرے میں ہوئی ۔ حملہ آور نے ضمانت کی کوئی عرضی نہیں دی تھی ۔ 5 اپریل کو ہونے والی اگلی شنوائی تک اسے حراست میں رکھا گائے گا ۔ حملے میں زخمی چار سالہ بچے سمیت 42 لوگوں کا علاج جاری ہے ۔ اس بیچ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا ارڈرن نے آج حملے کے عالمی سطح پر اثر کے بارے کہتے ہوئے کہا کہ ان کی سرکار حملے کے بعد پیدا ہوئے حالات سے نپٹنے کیلئے پاکستان، ترکی ، سعودی عرب ، بنگلہ دیش ، اور ملیشیا کے افسروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے ۔

#NewZealandMosqueAttack #Attacker #Arrest #49Killed #UrduNews

Leave a comment