نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں2020ء کا سب سے پہلے آغاز

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں2020ء کا سب سے پہلے آغاز

آکلینڈ؍سڈنی۔ 31ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ اور آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نئے سال 2020ء کاسب سے پہلے آغاز ہوا۔دونوں ملکوں میں تاریخ تبدیل ہوتے ہی نئے سال کے استقبال کی تقریبات شروع ہو گئیں۔آکلینڈ اور نیوزی لینڈ میں رات 12 بجتے ہی کلینڈر تبدیل ہو گیا اور یکم جنوری 2020ء کے ساتھ ہی فضا میں آتش بازی کے شاندار مظاہرے ہونے لگے۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پہلے اور اس کے بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں نیا سال شروع ہوا۔گھڑی پر 12 بجتے ہی نیوزی لینڈ کے آکلینڈ ہاربر برج،سٹی ٹاور پر آتش بازی ہوئی اور پورا علاقہ رنگ و نور میں نہا گیا جبکہ آسٹریلیا میں سڈنی برج اور اوپیرا ہاؤس پر آتش بازی کی گئی۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading