مہاراشٹر:اس سابقہ مسلم وزیر کا اودھو ٹھاکرے سے اہم مطالبہ

ممبئی: مہاراشٹر کانگریس کے نائب صدراورسابق کابینی وزیرمحمد عارف نسیم خان نے آج یہاں کیرلا حکومت کی طرزپراسمبلی کا اجلاس بلا کرشہری ترمیمی قانون کو رد کرنے کا مہاراشٹرحکومت سے مطالبہ کیا ہے۔

اپنےایک بیان میں نسیم خان نے ملک کی دیگر ریاستوں کے سربراہان سے درخواست کی ہےکہ وہ بھی اپنی ریاستوں میں اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر کے اکثریت کی بنیاد پرمرکزی بی جے پی حکومت کی جانب سے منظور کیئے گئے قانون کورد کرے

.نسیم خان نےکیرالا حکومت کےاس قدم کی ستائش کی جس کے تحت کیرالا حکومت نے اسمبلی کا اجلاس طلب کرکےاس قانون کورد کرنےکا فیصلہ لیا تھا۔ انہوں نے مہاراشٹر حکومت سےدرخواست کی کہ جس طرح سےادھوٹھاکرے حکومت نےجنوری کےپہلے ہفتے میں ایک دن کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے۔ اسی طرزپراس قانون کورد کرنے کیلئےایک اورخصوصی اجلاس طلب کیا جائےاوراسے فوری طورپررد کیا جائے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading